غم کو بھی اسی طرح قبول کرو، جیسے خوشی کو کرتے ہو، دونوں ایک ہی مصنف کی لکھی ہوئی ہیں۔
(واصف علی واصف)
لوگوں کی باتوں کے پتھروں کو اپنی منزل کی راہ میں حائل دیوار نہ بننے دیں۔ بلکہ قدم قدم ان پتھروں پر چل کر انہیں اپنی منزل تک پہنچنے میں معاون پُل بنا لیں۔
اپنے اوپر گرنے والے لوگوں کے کچرا بھرے الفاظ کے اندر دب کے مرنے کی بجائے اس کچرے پر قدم مضبوطی سے جما کر اسے اپنی بلندی پر پہنچنے کا ذریعہ بنا لیں۔
"زہراء جعفری"
کچھ لوگوں کا بس نہیں چلتا ایک ایک کو روک کر بولیں کہ "ہم تم سے بہتر ہیں"
"زہراء جعفری"
کہتے ہیں کہ "ماضی ہر شخص کا ہوتا ہے"
لیکن "بعض لوگوں کا تو "حال" بھی ہوتا ہے اور مستقبل میں بھی سدھار کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔
"زہراء جعفری"
کم بات کرنا اور زیادہ بات کرنا دونوں رشتوں کو تباہی کی طرف لے کر جاتا ہے۔۔اعتدال میں رہیں ۔۔۔۔ خوش رہینگے۔۔۔۔۔
ماہ جبین
جب آپ ان لوگوں کو معاف کرنے کا انتخاب کرتے ہیں جنہوں نے آپ کو تکلیف دی ہے تو آپ ان کی طاقت کو ان سے چھین لیتے ہیں...!!!!